بھٹکل :23/مئی (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے پسماندہ طبقات فلاح وبہبودی محکمہ کی جانب سے میٹرک سے قبل لڑکوں اور لڑکیوں کے ہاسٹل کے لئے پنجم جماعت سے دہم جماعت تک تعلیم حاصل کرنےو الے طلبا سے عرضیاں مطلوب ہیں۔
بھٹکل شہری سطح کےلڑکوں کے ہاسٹل میں کل 30نشستیں ہیں جن میں سے 19جگہیں خالی ہیں جب کہ مرڈیشور کے ہاسٹل میں 40 میں سے 23نشستیں خالی ہین، اسی طرح لڑکیوں کے بھٹکل ہاسٹل میں 30میں سے 6 جگہیں خالی ہیں۔ متعلقہ ہاسٹلس کے لئے ہاسٹل میں قیام کے خواہش مند 5ویں سے 10ویں تک کے طلبا و طالبات سے عرضیاں مطلوب ہیں۔ خواہش مند طلبا پسماندہ طبقات فلاح وبہبودی دفتر بھٹکل سے عرضی فارم حاصل کرکے دفتر میں جمع کریں ، جس کے لئے آخری تاریخ 15جون بتائی گئی ہے۔ نئے طلبا کو بقیہ خالی جگہوں پر ریزرویشن کی بنیاد پر داخلہ دیا جائے گا۔ زائد جانکاری کے لئے پسماندہ طبقات کے دفتر اور 08385-222118پر رابطہ کرنے کی پریس ریلیز میں اپیل کی گئی ہے۔